پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1865ہو گئیں، 58 مریض صحت یاب

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین افراد کے اعدد و شمار فائل فوٹو پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین افراد کے اعدد و شمار

 ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1865  ہوگئی جب کہ وائرس سے 25 افراد جاں بحق اور 58 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار1865 ہوگئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 1865  ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 148 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ ایک مریض دم توڑ گیا، 12 کی حالت تشویشناک ہے اور 58 مریضوں نے اس وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔

 وزیراعظم نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان

وزیراعظم نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں کوہم لاک ڈاوَن کریں گے وہاں ٹائیگر فورس رضا کار کھانا پہنچائیں گے۔

عمران خان نے پرائم منسٹرکورونا ریلیف فنڈ بنانےکا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس میں جمع رقم پرکوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی۔ بیرون ملک پاکستانی ریلیف فنڈمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

پنجاب حکومت نےکورونا سےتحفظ اور پھیلاؤ روکنےکا آرڈیننس جاری کردیا جس کے تحت حکومت کسی بھی طرح کی پابندی کہیں بھی لگا سکےگی۔

مزید پڑھیں: ملک سے کورونا وائرس کب تک ختم ہو گا، شیخ رشید کا بڑا بیان سامنے آ گیا

بچوں کو اسکولوں یا اجتماعات میں بھیجنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جب کہ میتوں کی تدفین کا اختیار بھی حکومت کو ہوگا۔ کسی بھی وقت عوام کی اسکریننگ کی جاسکے گی اور کسی بھی احتیاطی تدابیرنہ اپنانے پردو ماہ قید ہوگی۔

سندھ میں بھی کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن پر عمل در آمد کےلیے کراچی پولیس نے ایپ متعارف کرا دی ہے۔

حکام کے مطابق سٹیزن مانٹیرنگ ایپ سےشہریوں کی نقل و حرکت محدود کی جائے گی اور شہری ایک دن میں دو مرتبہ سے زائد نقل وحرکت نہیں کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی صحت کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی، اہم پیغام سامنے آ گیا

کراچی سمیت سندھ بھرمیں پٹرول صرف صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک ملے گا اور پمپس مالکان کو بوتلوں میں پٹرول دینے سے منع کردیا گیا ہے۔

کورونا سے نمٹنے کے لیے پاک فوج سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہے۔ گلگت بلتستان، آزادکشمیر سمیت چاروں صوبوں میں پاک فوج کے دستے تعینات ہیں اور تمام داخلی راستوں کی نگرانی کے لیے چوکیاں قائم ہیں۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store