تاریخ اپوزیشن کی اس رویے کو یاد رکھے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب بھی بول پڑے

تاریخ اپوزیشن کی اس رویے کو یاد رکھے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب بھی بول پڑے فائل فوٹو تاریخ اپوزیشن کی اس رویے کو یاد رکھے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب بھی بول پڑے

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے پر اپوزیشن کے منفی کردار کو تاریخ میں اچھے الفاظ سے یاد نہیں رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اہم قومی مسئلے پر بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے، یہ افسوسناک امر ہے کہ اپوزیشن نے کورونا وبا پر پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانا غیر منطقی اور افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف کھوکھلے نعرے لگا رہی ہے، عملی طور پر کچھ نہیں کیا، آج قوم کو یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کہا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی وفاقی اور پنجاب حکومت نے دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے بہترین پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے گئے، کورونا وائرس کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ اقوام عالم کا مشترکہ چیلنج ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاک دھرتی کی مٹی ہم سب سے یگانگت اور بھائی چارے کا تقاضہ کر رہی ہے، پاکستان کا قرض مشترکہ کاوشوں اور اجتماعی فیصلوں سے ہی اتارا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store