ہارون آباد: قابل کاشت رقبہ میں دن بدن کمی، غیرمنظور شدہ سوسائٹیز زرخیز زرعی زمینیں نگلنے لگیں

ہارون آباد فائل فوٹو ہارون آباد

بڑھتی آبادی جہاں اور مسائل پیدا کرتی ہے وہیں رہائش کا مسئلہ بھی گھمبیر ہوتا جارہا ہے، اس مسئلے کے حل کے لئے حکومتی عدم توجہ نے زرعی زمینوں کا رہائشی سوسائٹیوں میں تبدیل ہوکر قابل کاشت رقبہ میں دن بدن کمی نے بھی ایک اہم مسئلے کی شکل اختیار کرلی ہے۔

سچ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہارون آباد وطن عزیز میں دیہی علاقوں میں سہولیات کی کمی نے شہروں کی طرف نقل مکانی کو ایک طوفان کی شکل دے دی ہے۔

حکومتی عدم توجہی نے شہروں کی بے ہنگم بڑھتی آبادی کو ایک گھمبیر مسئلہ بنادیا ہے منصوبہ بندی کے فقدان اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کےلئے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد نے شہروں کو نہ صرف بے ہنگم جنگل بنادیا ہے بلکہ غیر منظور شدہ سوسائٹیوں کے لیے شہروں کے نزدیک زرخیز زرعی زمینیں بھی نگلنا شروع کردی ہیں جسکی وجہ قابل کاشت رقبہ میں مسلسل کمی میں ہورہی ہے جس کی وجہ سے گندم کی اہم فصل میں بھی کمی ہوتی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: زرعی زمینوں پر اُگتی کنکریٹ کی فصل، زرعی زمینوں پر رہائشی عمارات کی بڑھتی تعمیر لمحہ فکریہ

ملکی ضروریات پورا کرنے کے لیے گندم درآمد کرنا پڑ رہی ہےجوکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر ایک اضافی بوجھ بن رہی ہے درآمد شدہ مہنگی گندم پر حکومتی سبسڈی بھی خزانے پر ایک بوجھ ہے اس لیے حکومت وقت کو چاہیے کہ شہروں کے آس پاس زرعی زمینیں بچانے کے لیے شہروں کی طرف نقل مکانی روکے اور دیہی علاقوں میں سہولیات فراہم کرے تاکہ مستقبل میں ان مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

install suchtv android app on google app store