مریم نواز کی بیرونِ ملک جانے کی درخواستِ اجازت، عدالت نے اہم فیصلہ لےلیا

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف

بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرنے والا عدالتی بینچ تحلیل ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔ کیس کی ابتدائی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بینچ نے کی تھی تاہم بینچ تحلیل ہونے کی وجہ سے درخواست کی سماعت دوسرے بینچ کو منتقل ہوگئی تھی اور اب یہ بینچ بھی تحلیل ہوگیا ہے۔

دوسرا بینچ تحلیل ہونے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے نیا 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی کریں گے جب کہ بینچ میں شامل دوسرے جج جسٹس طارق سلیم شیخ ہوں گے۔

 

install suchtv android app on google app store