وکلا کے تشدد کا نشانہ بننے والے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نےدبنگ اعلان کردیا، سیاسی میدان ہل گیا

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان

وکلا کے تشدد کا نشانہ بننے والے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ڈرنے والے نہیں ہیں اور ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا کی ہنگامہ آرائی پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پی آئی سی پہنچ گئے جہاں وکلا نے خود انہیں ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

وکلا نے فیاض الحسن چوہان کے بال نوچے اورزدوکوب کیا جس پر صوبائی وزیر کو بھاگ کر جان بچانا پڑی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شرپسند عناصر نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی ہے۔ میں ان کی بہتری کیلئے آیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا وہ ڈرنے والے نہیں ہیں اور ڈی آئی جی آپریشنز کے ساتھ ملکر کارروائی کررہے ہیں، ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پی آئی سی میں وکلا گردی، پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان پر تشدد

یاد رہے کہ وکلا نے ڈاکٹرز اور پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس نے جوابی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی پی آئی سی پہنچ گئیں ہیں اور انھیں دروازے پر آدھا گھنٹہ انتظار کرنا پڑا۔ وکلا کا صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پر بھی تشدد اور بال بھی نوچ ڈالے۔

install suchtv android app on google app store