پی آئی سی میں وکلا گردی، پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان پر تشدد

 صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پر تشدد کیا اسکرین گریب صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پر تشدد کیا

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی) میں وکلا گردی کی وجہ سے ایمرجنسی وارڈ کے شیشے ٹوٹ گئے اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پر تشدد بھی کیا۔

وکلا نے ڈاکٹرز اور پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس نے جوابی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی پی آئی سی پہنچ گئیں ہیں اور انھیں دروازے پر آدھا گھنٹہ انتظار کرنا پڑا۔ وکلا کا صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پر بھی تشدد اور بال بھی نوچ ڈالے۔

وکلا نے پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی اور دل کا اسپتال میدان جنگ بن گیا اسی وجہ سے علاج رکنے کے سبب بزرگ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا بھی مؤقف سامنے آگیا کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں، دل کے اسپتال میں ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔

اب پولیس نے وکلا کو حراست میں لینا شروع کردیا۔

وکلا اور ڈاکٹرز کا تنازعہ

لاہور میں وکلا اور ڈاکٹرز کا تنازعہ طول اختیار کرگیا وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا۔ پولیس بھی وکلا کے سامنے بے بس ہوگئی اور ڈاکٹرز نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

سی سی پی او لاہور اورصوبائی سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store