تحریک انصاف کے رہنما منشا سندھو کے خلاف نیب میں درخواست دائر

تحریک انصاف کے رہنما منشا سندھو کے خلاف نیب میں درخواست دائر فائل فوٹو تحریک انصاف کے رہنما منشا سندھو کے خلاف نیب میں درخواست دائر

تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کے خلاف نیب میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

لاہور کے شہری ندیم اشرف نے رہنما تحریک انصاف منشا سندھو کے خلاف زمینوں پر قبضہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے نیب سے تحقیقات کی استدعا کی ہے۔

ددرخواست گزار نے کہا ہے کہ منشا سندھو نے زبردستی زمینوں پر قبضے کیے۔ انہیں غیر قانونی اقدامات میں عبد العلیم خان کی سرپرستی حاصل ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منشا سندھو کے اثاثے ان کے ذرائع آمدن سے زائد ہیں۔ انہوں نے جو کچھ لوٹا وہ سب قومی خزانے میں شامل ہونا چاہیے۔

درخواست میں منشا سندھو کے خلاف تحقیقات کی استدعا کی گئی ہے۔

نیب نے درخواست باضابطہ طور پر منظور کرتے ہوئے مزید جانچ پڑتال شروع کردی۔

install suchtv android app on google app store