چودھری برادران نیب کےشکنجے میں

چودھری برادران نیب کے شکنجے میں فائل فوٹو چودھری برادران نیب کے شکنجے میں

چودھری برادران نیب کےشکنجے میں، تین کیسز میں تحقیقات کی منظوری دے دی گئی، نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں تیرہ انکوائریوں کی منظوری دی گئی ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق سابق وزیرخارجہ حناربانی کھرکیخلاف بھی کرپشن انکوائری کی جائے گی۔

چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 13 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چودھری برادران، سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر کیخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق، سابق ایم ڈی بیت المال عابد وحید شیخ کیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے، وفاقی دارلحکومت میں ڈپلومیٹک شٹل سروس کے غیر قانونی ٹھیکے کا ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ملزمان میں سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے چوہدری برادران سے متعلق اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کمبائن انویشٹی گیشن ٹیم کرے گی، غلام مصطفیٰ سچ نیوز اسلام آباد

install suchtv android app on google app store