چکوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

چکوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق فائل فوٹو چکوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کلرکہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

چکوال کے علاقے کلر کہار میں چکوال روڈ پر رتہ اڈہ میں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے نامعلوم افراد نےدن دیہاڑے راہ چلتے ہوئے چار افراد کو گولیاں ماردیں جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

موقع پر موجود لوگوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہےجبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، تاہم زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال تو یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے لیکن حتمی طور پر کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔

install suchtv android app on google app store