پی پی 23: ضمنی الیکشن کا غیرحتمی، غیرسرکاری نتیجہ ن لیگ کے شہریار کامیاب

چکوال پی پی 23 میں ضمنی انتخابات‘ پولنگ جاری فائل فوٹو چکوال پی پی 23 میں ضمنی انتخابات‘ پولنگ جاری

تلہ گنگ کا سیاسی میدان پھر مسلم لیگ نواز نے مار لیا۔ پی پی 23 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے ملک شہریار اعوان 07172 لے کر کامیاب ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے کرنل(ر) سلطان910 49 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

مسلم لیگ نواز نے تلہ گنگ پی پی 23 کی نشست پر کامیابی کا ریکارڈ بر قرار رکھا ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے ملک شہریار اعوان 72ہزار 71 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ پی ٹی آئی کے کرنل (ر) سلطان 49ہزار 910 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

ملک شہریار اعوان کی کامیابی پر اُن کے آبائی گاؤں کوٹ قاضی میں ن لیگی کارکنوں نے جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھایاں تقسیم کیں۔ پی پی 23 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ظہور انور اعوان کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store