سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کے گھر چوری، مقدمہ درج

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کے گھر چوری فائل فوٹو سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کے گھر چوری

چکوال میں آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے ۔نجف حمید کے مطابق وہ وقوعے کے روز علاج کے لیے لاہور گئے ہوئے تھے۔

چکوال پولیس کے مطابق نجف حمید کے گھر چوری کی واردات کا مقدمہ گھریلو ملازمین کے خلاف تھانہ نیلہ میں درج کیا گیا ہے۔

چکوال پولیس نے بتایا ہے کہ نجف حمید نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ ملازمین گھر سے 1 کروڑ 7 لاکھ روپے نقد اور 1 آئی فون 13 پرو موبائل چرا کر لے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جب وہ واپس آئے تو گھر میں موجود سیف سے 1 کروڑ 7 لاکھ روپے کی نقد رقم اور موبائل فون غائب تھا۔

install suchtv android app on google app store