ای چالان آن لائن چیک کرنے کا آسان طریقہ، شہریوں کی بڑی مشکل حل

ای چالان آن لائن چیک کرنے کا آسان طریقہ، شہریوں کی بڑی مشکل حل فائل فوٹو ای چالان آن لائن چیک کرنے کا آسان طریقہ، شہریوں کی بڑی مشکل حل

فیصل آباد پولیس نے شہریوں کیلیے ای چالان آن لائن چیک کرنے کا عمل آسان بنا دیا،ایس ایس پی سیف سٹی ملک طارق نے کے مطابق پہلے یہ سسٹم سمارٹ شہروں میں فعال تھا تاہم اب ای چالان سسٹم راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں شروع کیا گیا۔

ملک طارق نے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا بصورت دیگر انہیں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر سیف سٹی کیمرہ آپ کو گاڑی میں سیٹ بیلٹ کے بغیر پکڑ لے تو آپ کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا.

گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر غیر قانونی رجسٹریشن نمبر پلیٹس لگانے پر بھی ای چالان جاری کیا جائے گا۔ ایس ایس پی سیف سٹی نے موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی وارننگ دی اور کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر کیمرے سے پکڑے جانے پر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے سڑک حادثات میں انسانی اموات ہوتی ہیں لہٰذا قیمتی جانوں کے تحفظ کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ای چالان آن لائن چیک کرنے کا طریقہ فیصل آباد کے شہری اب سرکاری ویب سائٹ (https://echallan.psca.gop.pk) پر ای چالان چیک کر سکتے ہیں۔

لنک پر کلک کرنے کے بعد شہری کو اپنی گاڑی یا موٹرسائیکل کا رجسٹریشن نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوگا، پھر (Search) پر کلک کریں، اگر ای چالان جاری کیا گیا ہوگا تو اسکرین پر نمودار ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ فیصل آباد میں گزشتہ ہفتے سے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت ای چالان سسٹم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store