مردہ بھینسوں کا گوشت شہر میں لانے کی کوشش ناکام

غیر قانونی گوشت فروشی کا انکشاف فائل فوٹو غیر قانونی گوشت فروشی کا انکشاف

مشکوک گاڑی سے 2 مردہ بھینسوں کا گوشت برآمد ہونے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے ایم 5 ملتان کی حدود میں کارروائی کی جس دوران مشکوک گاڑی سے 2 مردہ بھینسوں کا گوشت برآمد کیا گیا اور 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔

موٹروے پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ ویٹرنری ڈاکٹر کی جانچ پر بھینسوں کا گوشت انسانی استعمال کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے ویٹرنری آفیسر کی نگرانی میں گوشت موقع پر تلف کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store