اب اچار گوشت کو گھر پر بنائیں، اور مزے سے کھائیں

اچار گوشت فائل فوٹو اچار گوشت

اچار گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔ بنانے کیلئے درکار اجزا:

گوشت ایک کلو (چھوٹے چھوٹے ٹکڑے)، تیل ایک پیالی، ہری مرچ 5 عدد، میتھی دانہ، سفید زیرہ، نمک، ادرک، لہسن (پسے ہوئے)، لال مرچ پاؤڈر، سونف اور کلونجی2، 2 چھوٹے چمچے، دہی آدھا کلو، پیاز2

عدد۔ بنانے کا طریقہ:

پیاز کو تیل میں سنہرا کرلیں، اب لہسن، ادرک اور گوشت بھی ڈال کر کچھ دیر بھونیں، جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں دہی شامل کر دیں اور 2 منٹ کے بعد باقی کے تمامصالحے ڈال دیں، جب دہی اور گوشت کا سارہ پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون لیں، آخر میں ہری مرچ کاٹ کر ڈالیں، پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھیں، روٹی یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔

install suchtv android app on google app store