پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے فائل فوٹو پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری باقاعدہ طور پر وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ’جب پوری دنیا غزہ جنگ بندی میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہ رہی تھی۔

اسی وقت ایک مذہبی جماعت نے غیر ضروری احتجاج کا اعلان کر کے ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی۔‘

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات پیش آئے، املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور عوامی و نجی گاڑیاں جلائی گئیں۔

’کیا پولیس کی گاڑیاں جلانے اور سڑکیں بند کرنے سے غزہ کا مسئلہ حل ہو گیا؟ ریاست اب ایسے طرزِ عمل کو برداشت نہیں کرے گی،‘ انہوں نے واضح کیا۔

وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا عوامی زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ’تاجر برادری، ٹرانسپورٹرز اور عوام کا شکریہ جنہوں نے ہڑتال کی کال کو مسترد کر کے امن و استحکام کو ترجیح دی،‘ انہوں نے کہا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پنجاب حکومت وفاق سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے اور جماعت کے اثاثے تحویل میں لینے کی تجاویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store