پاکستان تحریک انصاف نے معین ریاض قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد کیا گیا، جنہیں 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا۔
 