پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے ضمنی انتخابات کے دو حلقوں کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے صوبائی حلقے پی پی-87 سے مُنزا فاطمہ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا، جبکہ احمد محمد چٹھہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے-66 سے عین احمد پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی، دونوں ٹکٹ نا اہل ہونے والے امیدواروں کی نامزدگی پر ان کی فیملی کو جاری کیے گئے۔