پنجاب حکومت اور ریلوے کا مشترکہ گرین کوریڈور منصوبہ

پنجاب حکومت اور ریلوے کا مشترکہ گرین کوریڈور منصوبہ فائل فوٹو پنجاب حکومت اور ریلوے کا مشترکہ گرین کوریڈور منصوبہ

پنجاب حکومت نے پاکستان ریلویز کے اشتراک سے لاہور میں گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد شہری ماحول کو بہتر بنانا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔

منصوبے کے تحت شاہدرہ سے رائیونڈ تک 40 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کے ساتھ موجود 700 کنال اراضی کو سرسبز گرین بیلٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 2.25 ارب روپے ہے اور اسے ایک سال کے اندر مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

گرین کوریڈور منصوبے کو چار مراحل (پیکیجز) میں تقسیم کیا گیا ہے

پہلا مرحلہ: شاہدرہ سے لاہور ریلوے اسٹیشن تک

دوسرا مرحلہ: لاہور سٹیشن سے والٹن تک

تیسرا مرحلہ: والٹن سے کوٹ لکھپت

چوتھا مرحلہ: کوٹ لکھپت سے رائیونڈ تک

منصوبے کے تحت نہ صرف شجرکاری اور سبزہ لگایا جائے گا بلکہ ریلوے کی پرانی، ناکارہ بوگیوں کو تخلیقی انداز میں لائبریریوں اور کیفے میں تبدیل کر کے عوامی استفادے کے قابل بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے منصوبے میں تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ کاوش لاہور کو ایک سرسبز، صاف اور خوبصورت شہر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

install suchtv android app on google app store