پنجاب حکومت کا صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ فائل فوٹو پنجاب حکومت کا صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے کی پینسٹھ ہزار مساجد کے آئمہ کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ آج لاہور میں وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صوبائی حکومت آئمہ کرام کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں مالی معاونت فراہم کرے گی۔ اجلاس میں وزیرِاعلیٰ نے پنجاب میں سائبر کرائم سیل کے قیام کی منظوری بھی دی اور غیرقانونی طور پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔

install suchtv android app on google app store