پنجاب حکومت کا 3200 صحافیوں کو پلاٹ دینے کا بڑا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جرنلسٹ کالونی لاہور فیز 2 کیلیے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز 2 کے لیے فوری اقدامات اور پلاٹس کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے جلد پورے کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مریم نواز نے کہا کہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں۔ صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کر رہے، یہ ان کا حق ہے۔ صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیے جائیں گے۔

دریں اثنا وزارت اطلاعات پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور پریس کلب کےعلاوہ دیگر صحافیوں سے بھی درخواستیں طلب کی جائیں گی اور اگلے چند دنوں میں اشتہار جاری کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store