حکومت نے 4 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا

حکومت نے 4 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا فائل فوٹو حکومت نے 4 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے 4 اگست کو لاہور میں داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں ضلعی دفاتر اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے ماتحت تمام سرکاری ادارے 4 اگست کو بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور دیگر صوبائی سرکاری اداروں پر اس مقامی تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store