پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کروائے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی

چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے اختر اقبال فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے اختر اقبال

پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئرمین اختر اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار کا کہنا تھاکہ مجھے نہیں پتہ کہ پی ٹی آئی امیدواروں نے ہماری ٹکٹیں کہاں سے لیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے ہیں، پی ٹی آئی نظریاتی کے امیدواروں کو ٹکٹ میں نے خود جاری کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کسی پارٹی کا امیدوار دوسری پارٹی کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن کا کام ہے جنہوں نے جعلسازی کی انہیں پکڑے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات: تحریک انصاف کا پلان بی منظر عام پر آ گیا

اختر اقبال ڈار کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی این کا اپنا منشور، اپنا آئین ہے، ہمارا نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے۔

install suchtv android app on google app store