اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ ایاز صادق کا بڑا دعویٰ

ایاز صادق فائل فوٹو ایاز صادق

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ہم نوازشریف کو اگلا وزیر اعظم دیکھ رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ نوازشریف کواگلا وزیراعظم دیکھ رہے ہیں، نوازشریف نے اپنی تقریر میں کہا تھا سب کو ساتھ ملکر چلنا ہوگا۔

ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے حوالے سے ایازصادق کا کہنا تھا کہ سیاسی اتحاد تو ہوتے رہتے ہیں، آج ایم کیو ایم کا وفد ملنے آیا ہے اور لوگ بھی ملنا چاہ رہے ہیں، ہم لوگ اکھٹے ہونگے، کب اور کیسے ہونگے، یہ وقت بتائے گا۔

ن لیگی رہنما نے بتایا کہ ابھی کسی کے سامنے کوئی شرائط نہیں رکھ رہے ہیں، دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد انتخابات کے بعد بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کا مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان

ایاز صادق نے کہا کہ میرا ہر ایک کے ساتھ رابطہ ہوتا رہتا ہے اور تعلقات بھی ہیں اور ہماری سوچ پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہے۔

install suchtv android app on google app store