وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی سے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے متاثرہ فرد سے 12 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کے بیٹے سے لڑکی بن کر سوشل میڈیا پر رابطہ کیا اور خود کو کینسر کا مریض ظاہر کرتے ہوئے رقم ہتھیائی۔ ملزم نے من گھڑت پریشانیوں کا بتا کر متاثرہ فرد سے لاکھوں روپے بٹورے۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق ملزم مجموعی طور پر 12 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا تھا ۔ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ متاثرہ فیملی کو دھمکیاں بھی دیتا رہا ہے۔