علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری فائل فوٹو علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ 

علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کی۔ نامزد شریکِ ملزم عدالت میں پیش ہوا تاہم سابق وزیراعلیٰ نہ آئے۔ عدم پیشی پر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

پولیس کو حکم دیا گیا کہ ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ علی امین گنڈاپور کی عدم دستیابی کے باعث فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی 20جنوری تک مؤخر کر دی گئی۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

install suchtv android app on google app store