عالمگیر ترین کی موت کا معمہ حل، حتمی رپورٹ سامنے آگئی

عالمگیر ترین فائل فوٹو عالمگیر ترین

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین کے بھائی اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے کی جانے والی فارنزک رپورٹ سامنے آ گئی۔

پنجاب فارنزک ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں عالمگیر ترین کی موت بظاہر خود کشی معلوم ہوتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمگیر ترین کے ہاتھ پر گن کے نشانات پائے گئے ہیں، عالمگیر کی کنپٹی پر بہت قریب سے گولی مارنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ فارنزک رپورٹ میں کہا گیا ہے عالمگیر ترین کی موت کی کوئی دوسری وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

یاد رہے کہ عالمگیر ترین 7 جولائی کو لاہور میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، جائے وقوعہ سے ایک پستول اور ایک کاغذ بھی ملا تھا جسے فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔

عالمگیر خان کے پاس سے ملنے والے کاغذ پر انگریزی میں لکھا تھا زندگی بہت خوبصورت ہے اور میں یہ نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن بیماری کی وجہ سے اسٹرائیڈ لینا شروع کیں جس سے میرا چہرہ اور جلد متاثر ہونے لگیں۔

پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر خان نے اپنی تحریر میں یہ بھی لکھا تھا کہ مجھے نیند کا مسئلہ بھی ہو گیا تھا اور پڑھنے میں بھی مشکل پیش آ رہی ہیں، طبی مسائل اس قدر زیادہ ہو گئے کہ میں بتا نہیں سکتا، میں اپنی بیماریوں سے تھک گیا ہوں۔

install suchtv android app on google app store