آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ مانگ لی

آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ مانگ لی فائل فوٹو آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ مانگ لی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومتی ملکیتی ادروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ مانگ لی۔ آئی ایم ایف مشن نے وزارت خزانہ سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ مانگی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات پر پرانے اعداد و شمار کی رپورٹ ماننے سے انکار کر دیا جبکہ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے دسمبر 2023 تک رپورٹ دینے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔

رپورٹ میں کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن نے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم کو اپنی پہلی جائزہ رپورٹ دینے کا مطالبہ کیا جس پر حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نئے اعداد و شمار جانچ رہے ہیں۔

پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو بتایا گیا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نئے اعداد و شمار کی رپورٹ جلد مکمل کر لیں گے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد جائزہ مذاکرات کے لیے دو ہفتوں کے دورے پر پاکستان میں موجود ہے، آئی ایم ایف وفد پاکستانی حکام سے مختلف معاملات پر مذاکرات کرے گا۔

install suchtv android app on google app store