راولپنڈی: میٹرو بس میں آگ لگ گئی، دو افراد زخمی

راولپنڈی: میٹرو بس میں آگ لگ گئی، دو افراد زخمی فائل فوٹو راولپنڈی: میٹرو بس میں آگ لگ گئی، دو افراد زخمی

راولپنڈی میں میٹرو بس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ہونے والی بھگدڑ سے دو مسافر زخمی ہوئے، آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹرو بس کے انجن میں آگ لگی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق بس سے کودنے پر ایک شخص اور خاتون زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بس میں موجود باقی مسافروں کو بحفاظت رحمان آباد اسٹیشن پر اتار لیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق بس میں موجود تمام افراد محفوظ رہے تاہم بس مکمل جل گئی، آگ لگنے کی مزید وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

install suchtv android app on google app store