میٹرو بس سروس میں تبدیلی، ٹوکن کی جگہ ای ٹکٹنگ کا آغاز

میٹرو بس سروس میں تبدیلی، ٹوکن کی جگہ ای ٹکٹنگ کا آغاز فائل فوٹو میٹرو بس سروس میں تبدیلی، ٹوکن کی جگہ ای ٹکٹنگ کا آغاز

 لاہور میں میٹرو بس کے ٹوکن سسٹم کو ختم کر دیا گیا ہے اور اس کی جگہ جدید ای ٹکٹنگ سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اب مسافروں کو سفر سے پہلے ٹکٹ خریدنا لازمی ہوگا۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے نئے کرایہ نظام کے تحت ہر اسٹیشن پر ٹکٹ مشینیں اور کاونٹرز قائم کر دیے ہیں۔ سٹیشنز پر عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو نئے سسٹم کے استعمال میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

نئے نظام کا مقصد شہریوں کے لیے سہولت، شفافیت اور وقت کی بچت ہے۔ حکام نے بتایا کہ ٹوکن سسٹم میں بار بار شکایات اور تکنیکی خرابیوں کے باعث یہ تبدیلی کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store