سی آئی اے کینٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں زیر حراست 3 ڈاکو ہلاک

سی آئی اے کینٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں زیر حراست 3 ڈاکو ہلاک فائل فوٹو سی آئی اے کینٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں زیر حراست 3 ڈاکو ہلاک

لاہور سی آئی اے کینٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں زیر حراست 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو اغوا برائے تاوان ،ہاؤس رابری اور ڈکیتیوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھے۔ 

پولیس ٹیم ملزمان کو گرفتار کرکے برائے ریکوری تاوان علاقہ تھانہ برکی لے جا رہی تھی کہ راستے میں گھات لگائےڈاکوؤں کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر تینوں زیر حراست ملزمان زخمی ہوگئے، ملزمان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا جو راستے میں ہی دم توڑ گے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو اغوا برائے تاوان ،ہاؤس رابری اور ڈکیتیوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھے، ڈاکوؤں کی شناخت عبدالرحمان،فیاض اور طاہر ندیم کے نام سے ہوئی۔

install suchtv android app on google app store