حیدرآباد: بینک سے کروڑوں روپے لوٹنے والے 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے ہلاک

حیدرآباد: بینک سے کروڑوں روپے لوٹنے والے 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے ہلاک فائل فوٹو حیدرآباد: بینک سے کروڑوں روپے لوٹنے والے 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے ہلاک

حیدرآباد میں بینک سے کروڑوں روپے لوٹنے والے 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حیدرآباد پولیس کا تھانہ ہٹڑی کی حدود صادق لیونا بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، مقابلے میں 4 ڈاکو مارے گئے جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت طاہر عرف ماموں عرف قاسم، عاقب مستوئی، ظہیر ابڑو اور انیس چنا کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ملزمان کے قبضے سے 5 کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کرلی گئی جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

 

install suchtv android app on google app store