گھوٹکی میں پولیس کا آپریشن، 16 ڈاکو ہلاک

گھوٹکی میں پولیس کا آپریشن فائل فوٹو گھوٹکی میں پولیس کا آپریشن

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں اغواء برائے تاوان میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس نے 16 ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کارروائی کے دوران 16 مغویوں کو بازیاب بھی کرایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اختر فاروق کا کہنا ہے کہ گھوٹکی کے کچے میں کارروائی کے دوران 16 مغویوں کو بازیاب بھی کرایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق نے بتایا کہ سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر 66 افراد کو اغواء ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔

گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب ہونے والے ایک شخص نے جیو نیوز کو اپنے اغواء اور رہائی کی داستان سنائی تھی۔

متاثرہ شخص نے بتایا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے 4 دن تک دریائی کچے میں رکھا اور پھر 17 دن تک ادھر ادھر منتقل کرتے رہے۔

مذکورہ مغوی نے یہ بھی بتایا کہ ڈاکوؤں نے رہائی کے لیے پہلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، تاہم بہت مشکل کے بعد 40 لاکھ روپے میں رہائی کے لیے آمادہ ہوئے۔

واضح رہے کہ گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں کئی روز سے مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store