سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار فائل فوٹو سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈٰی) پنجاب نے گوجرانولہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مبینہ 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرانولہ اور ملتان سے کالعدم تنظیم کے 5دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے افغان شناختی کارڈ، بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کی شناحت حنیف، سیدعرف سیدو،طارق خالد اور عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ  رواں ہفتے میں مختلف کارروائیوں کے دوران 46 مشتبہ افراد گرفتار کیا جاچکا ہے۔

install suchtv android app on google app store