بہاولپور: ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بہاولپور: ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک فائل فوٹو بہاولپور: ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے زیر حراست کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

 سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کو بہاولپور میں چھپائے گئے اسلحہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا، جہاں ان کے ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔

حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے دونوں زیر حراست دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں نے چار رکنی نیٹ ورک تشکیل دے رکھا تھا، دونوں دہشت گردوں کو حاصل پور سے ایک قتل کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے 4 رکنی نیٹ ورک تشکیل دے رکھا تھا، دونوں دہشت گردوں کو حاصل پور سے ایک قتل کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store