راولپنڈی میں اے این ایف کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

راولپنڈی میں اے این ایف کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد فائل فوٹو راولپنڈی میں اے این ایف کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی میں مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے کر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی کے علاقے فیصل ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 80 کلو 400 گرام چرس،30 کلو افیون اور اسلحہ برآمد 5 ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف ترجمان  کے مطابق راولپنڈی میں نجی کوریئر آفس میں بک کیے گئے پارسل سے 11 گرام ویڈ برآمد کرلیا دوسری جانب  اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 میں واقع نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل سے 19 گرام آئس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store