بارش کی بدولت پی ایس ایل کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ

پی ایس ایل کے کل راولپنڈی میں ہونے والے دو میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ فائل فوٹو پی ایس ایل کے کل راولپنڈی میں ہونے والے دو میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ایس ایل کے کل راولپنڈی میں ہونے والے دو میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل دو میچز شیڈول ہیں، دوپہر میں پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز اور شام میں اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ ہوگا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں کل بھی دن بھر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور ڈبل ہیڈر کیلئے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ہفتے کو اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو فینز کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا۔

اس کے علاوہ بارش کی وجہ سے جمعہ کو ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی نہ ہوسکا۔

install suchtv android app on google app store