اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے اپوزیشن کوشوق پورا کرنے دیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا عمران کو مشورہ

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے عمران خان کو اسمبلیاں نہ توڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے عمران خان کو اسمبلیاں نہ توڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے عمران خان کو اسمبلیاں نہ توڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

زمان پارک لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے ملاقات کی، جس میں پرویزالہی نے عمران خان کو اسمبلیاں فوری طور پر تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

پرویز الہیٰ نے عمران خان کو تجویز دی کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرنے دیں، اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری نہیں اور وہ بری طرح ناکام ہوں گے، پی ڈی ایم کو ایوان میں شکست فاش دیں گے۔

پرویزالہی نے یہ بھی کہا کہ استعفے دینے کا فیصلہ عمران خان کا ہے اور ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store