ن لیگ کی جانب سے متوقع عدم اعتماد تحریک پرفواد چوہدری کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد آ بھی جائے تو تین دن میں فارغ ہوجائے گی۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر حمزہ شہباز نے کل پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور ہوگا اور وزیراعلیٰ کو گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔

ن لیگ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے پر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد آ بھی جائے تو تین دن میں فارغ ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اسمبلی نمائندہ نہیں رہی ، پی ٹی آئی کے استعفوں کے نتیجے میں 64 فیصد نشستیں خالی ہوجائيں گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سندھ کا دورہ کریں گے تو سندھ میں بھی پیپلز پارٹی کی ضمانتیں ضبط ہوں گی ۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store