این اے 81: دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار کامیاب

گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 81 میں دوبارہ گنتی میں  ن لیگ  کے اظہر قیوم ناہرہ کامیاب ہوگئے۔ فائل فوٹو گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 81 میں دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے اظہر قیوم ناہرہ کامیاب ہوگئے۔

گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 81 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اظہر قیوم ناہرہ کامیاب ہوگئے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق اظہر قیوم ناہرہ کو 3197 ووٹوں کی برتری حاصل ہے، اس سے پہلے این اے 81 پر بلال اعجاز 7791 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔

بلال اعجاز پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جن کی کامیابی کے بعد (ن) لیگ کے اظہر قیوم ناہرا نے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔

آر او کے مطابق الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store