ملتان سمیت مختلف شہروں میں گیس کی شدید قلت سے شہری پریشان

ملتان سمیت مختلف شہروں میں گیس کی شدید قلت سے شہری پریشان فائل فوٹو ملتان سمیت مختلف شہروں میں گیس کی شدید قلت سے شہری پریشان

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس کی قلت سے پریشان گھریلو صارفین نے سلنڈر کا استعمال شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال میں شہریوں کو پہلے ہی گیس کی بندش کا سامنا تھا لیکن اب بارش سے موسم تبدیل ہوتے ہی جو گیس چولہوں میں آرہی تھی وہ بھی ختم ہوگئی۔

کھانے کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے ہیں، ملتان شہر کے بیشتر علاقوں میں مکمل طور پر گیس بند ہو چکی ہے جب کہ کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں گیس تو آرہی ہے لیکن گیس کا پریشر اتنا کم ہے کے کھانے پکانا ممکن نہیں۔

گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ناشتہ اور دوپہر کے کھانے کے اوقات میں شہری بازار سے کھانا لینے پر مجبور ہیں۔

install suchtv android app on google app store