وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی فائل فوٹو وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل درآمد کے تحت وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری 2024 سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے گزشتہ روز کے فیصلے کی توثیق کی۔ گیس قیمت میں اضافہ گیس کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کے مطابق ہوگا۔

گھریلو، کمرشل، فرٹیلائزرز اور سی این جی سیکٹر کیلئے گیس مہنگی ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن نے گیس67 فصد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی۔ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ مانگا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ وفاقی کابینہ نے افغانستان کنٹری آفس کے زیرِاستعمال گاڑیوں کے اسپئیرپارٹس کی افغانستان منتقلی کی منظوری بھی دی۔

ایم ڈی پاکستان بیت المال کی خالی آسامی پر سید طارق محمدالحسن کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی جبکہ غیرملکی براڈکاسٹرز کو کھیلوں کے مقابلوں کے نشریاتی حقوق کی مد میں ادائیگیوں کی اجازت دی گئی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے کمیٹی برائے توانائی کے 6 فروری کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

کمیٹی برائے نجکاری کے 7 فروری اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 اور 14 فروری کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

install suchtv android app on google app store