پاکستان کی آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی

پاکستان کی آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی فائل فوٹو پاکستان کی آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی

پاکستان نے آئی ایم ایف کو جولائی میں گیس اور بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی۔آئی ایم ایف اور پاکستانی وزارتِ خزانہ کے حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ۔مذاکرات میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور پرائمری خسارے میں کمی کے لیے بات چیت جاری ہے جب کہ اگلے سال کے بجٹ اہداف پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی جاچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاورسیکٹرکے گردشی قرض میں 150ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، پاکستان نے رواں سال کے آخر تک گردشی قرض 2300 ارب روپے تک محدود رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

اگلے سال کے بجٹ اہداف پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی، ریاستی ملکیتی اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی پر بات چیت بھی ہوئی۔

ذرائع وزارتِ توانائی کے مطابق پاکستان کی جانب سے جولائی میں گیس اور بجلی کی قیمت بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

وزارتِ توانائی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے وزارتِ توانائی کے حکام سے مزید مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات آج شام ہوں گے۔

آئی ایم ایف نے گردشی قرض میں اضافے پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے، پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں 150 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان نے رواں سال کے آخر تک گردشی قرض 2300 ارب روپے تک محدود رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store