سرگودھا میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانب پاکپتن میں دیرینہ تنازع پر فائرنگ کرکے 3 بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق پاکپتن میں قتل کیے جانے والے تینوں بھائی عدالت پیشی سے واپسی پر نشانہ بنے۔