اینٹی کرپشن پنجاب نے دوست محمد مزاری کو طلب کرلیا

دوست محمد مزاری فائل فوٹو دوست محمد مزاری

اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو طلب کیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سردار دوست محمد مزاری اور دیگر کو 11 اکتوبر کو لاہور ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دوست محمد مزاری کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے آفس میں 1 بجے دوپہر حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر روجھان، تحصیلدار اور حلقہ پٹواری کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

دوست محمد مزاری کے خلاف جعلی کاغذات کے زریعے سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات ہیں، جس کی اینٹی کرپشن پنجاب سرکاری زمینوں پر قابضین کیس میں انکوائری کررہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store