وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  • اپ ڈیٹ:
رانا ثنا اللہ فائل فوٹو رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اینٹی کرپشن کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے وارنٹس گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

رانا ثنااللہ کے وارنٹ جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔

رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے لئے پنجاب پولیس کچھ دیر میں تھانہ کوہسار پہنچے گی، اور ضابطے کے مطابق مقامی پولیس کو اطلاع دی جائے گی۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق اینٹی کرپشن نے راناثنا کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے ہیں۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store