پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب، نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

پنجاب اسمبلی فائل فوٹو پنجاب اسمبلی

ملک میں عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ نومنتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل 23فروری کو طلب کرلیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے ہو گا، پنجاب اسمبلی اجلاس میں نو منتخب ارکان حلف لیں گے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کو زبانی طور پر اجلاس کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل کے اجلاس کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔ پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خاں کریں گے۔

یاد رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی پہلی صوبائی اسمبلی ہے جس کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 137 اراکین کے ساتھ سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی ہے جبکہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، کئی آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store