ملتان ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ملتان ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام فائل فوٹو

 

ملتان ایئر پورٹ پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے کے لیے پہنچنے والے مسافر کے قبضے سے ہیروئن برآمد کر لی۔

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر شبیر احمد نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات کی نشاندہی کی، تلاشی کے دوران بیگ کی تہہ سے 1 اعشاریہ 881 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے اس کی دوحہ اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی گئی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store