سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز

سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز چوہدری کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں لیگی رہنما شدید زخمی ہوگئے۔

 شکر گڑھ میں بھجنہ اسٹاپ کے قریب دانیال عزیز کی گاڑی کو مخالف سمت سے آںے والی مزدا گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اُن کی کار مکمل تباہ ہوگئی۔

اطلاع کے مطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دانیال عزیز شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکر گڑھ میں مسلم لیگ ن کے راہنما دانیال عزیز کے روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اُن کی اہلیہ سے فون پر رابطہ کر کے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو دانیال عزیر کی صحت یابی تک علاج معالجے کے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے اہلیخانہ سے اظہار افسوس کیا۔

install suchtv android app on google app store