مسلم لیگ (ن) کا مختلف شہروں میں ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع

مسلم لیگ (ن) کا مختلف شہروں میں ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کا مختلف شہروں میں ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع

صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی ورکرز کو متحرک کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں صدر مسلم لیگ (ن) نے 11 سے 17 دسمبر تک ورکرزکنونشن کے انعقاد کا شیڈول جاری کرتے ہوئے صوبائی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردیں۔

آج سیالکوٹ ،شیرگڑھ ،مردان اور راولپنڈی، میں ورکرز کنونشن ہوں گے،13 دسمبر کو اسلام آباد اور 14 دسمبر کو لاہور میں ورکرز کنونشن ہوگا۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق 15 دسمبر کو شیخوپورہ، 16 دسمبر کو قصور میں ورکرز کنونشن ہوگا جبکہ 17 دسمبر کو فیصل آباد میں ورکرز کونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store