سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے فائل فوٹو سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

پی ٹی آئی سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی،ملاقات میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سرداردوست محمد مزاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دوست مزاری کےآنےسےجنوبی پنجاب میں ن لیگ مزیدمضبوط ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اوراس کے متعدد رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں،جن میں عامر کیانی ، ملک امین اسلم ،مولوی محمود ، ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ ، پی ٹی آئی کراچی کےصدرآفتاب صدیقی اور دیگر شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store